تن میں قوت نہیں ، مَن بھی میلا سا ہے اَے خداوند خدا، آ مجھے تھام لے تن کی قوت ہے تو ، من کی شکتی ہے تو اَے شاہ دو جہاں، آ مجھے تھام لے (۱)
بھاری بھاری قدم ، اُکھڑے اُکھڑے سے دم
اپنے اپنے نہیں، کھل گئے سب بھرم
رحم کرمعاف کر روح کے مسح سے بھر
ہے تیرا آسرا آ مجھے تھام لے
(۲)
ولولے کیا ہوئے ، آشیاں لُٹ گئے
اشک تھمتے نہیں ، آسرے چھٹ گئے
ہوک دل سے اُٹھی ، اپنا چہرہ دکھا
بخش دے ہر گناہ آ مجھے تھا م لے
(۳)
زُور بازوہے تو، تُو ہی سنگیت ہے
جسم و جاں کی شفا ، تُو میرا میت ہے
تونے سن لی دُعا ، شکریہ شکریہ
ہاں تُو ہی خدا آمجھے تھام لے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.