تخت لگا تخت لگا
یسوع آج یہاں پر تخت لگا
جو تیری چراگاہ میں آئے ہیں
تُو آپ اُتر کر اُن کو چرا
۱
بارش روحِ پاک کی ہو
اب بند ذہن بھی کھل جائیں سب
نُور اپنا اُن پر چمکا
۲
بھوکے سب آج سیر ہو جائیں
پیاسوں کی تُو پیاس بجھائے
چشمہ ہے تُو زندگی کا
۳
اندھی آنکھیں کھولنے والے
نرم آواز سے بولنے والے
بیماروں کو دے تُو شفا
۴
مُردے جلانا کام ہے تیرا
سب سے افضل نام ہے تیرا
نام تیرے سے ملتی شفا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.