تاروں کی بارات آئی ، رب کی رحمت ساتھ لائی مل رہے ہیں جن کو خدا نے ہے چُنا برکتیں ہی برکتیں ہوں دامن میں پاک روح کی بارش ہو آنگن میں ۱
خوبصورت ہے یہ جوڑا، جو خداوند نے ہے جوڑا
آج کرتے ہیں دعا ہم، پیار نہ ہو اِن کا تھوڑا
۲
خوشیوں سے بھرتے ہی جائیں ، پاک روح سے دل لگائیں
مسکرائیں ، لہلہائیں، زندگی یوں ہی بتائیں
۳
برکتیں یسوع مسیح کی ا ن کے دامن کو سجائیں
تھام کر انجیل اس کی گنہگاروں کو بچائیں
۴
جُدا اِن کو نہ کرنا، دعائے خیر کرنا
مسیح یسوع کی مانند محبت خوب کرنا
۵
خدا گھر کو بنائے ، طوفانوں سے بچائے
عبث محنت نہ جائے، یہ جوڑی خوب بھائے
۶
یہ روح سے بھرتے جائیں ، خدا میں بڑھتے جائیں
یسوع کی برکتوں سے فتح پر فتح پائیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.