سرخی پاؤڈر میک اپ سارا کچھ بھی ساتھ نہ جائے گا سوت قمیض اور چڑھتی جوانی جھریوں میں ڈھل جائے گا اپنی روح کی فکر تُو کر لے روح خدا بتلا رہا وقت چھلکتا پیالہ ہے وقت گزرتا جا رہا تیرا حال بتا کیا ہوگا یسوع لینے آ رہا ۱
نرک حقیقت، سورگ سچائی
کہاں ٹھکانہ ، بتلا بھائی
نرک میں شیطاں، سورگ میں یسوع
کس سے تُو نے پریت لگائی
راہ حق زندگی یسوع ہی ہے
وچن ہمیں سمجھا رہا
۲
کرمی دھرمی پار نہ اُتریں
مکتی داتا یسوع ہے
اچھے کام بچا نہیں سکتے
شکتی شانتی یسوع ہے
دل کا دروازہ اس لمحے
یسوع کھٹکھٹا رہا
۳
پنچھی بن اُڑ جائے گا
پنجرہ قبر میں رہ جائے گا
موت کا کیا بھروسہ ہے
کچھ بھی ساتھ نہ جائے گا
جنم نیا یسوع سے لے لے
ملؔ تجھ کو بتلا رہا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.