سُن آسمانی فوج شریف، رب کی گاتی ہے تعریف صلح اب زمین پر ہو، خوشی بنی آدم کو اے سب قومو خوشی سے، گاؤ ساتھ فرشتوں کے ساری دُنیا کا معبود، بیت لحم میں ہے مولود سُن آسمانی فوج شریف رب کی گاتی ہے تعریف ۱
ہے برحق مسیح موعود، خلقت کا وہ ہے معبود
اب مقرر وقت پر آ، فرزند ہے کنواری کا
ہے مجسم ابنِ خدا، سجدہ کرے خلق خدا
اب عمانوایل ذی شان، ہے انسانوں میں انسان
سُن آسمانی فوج شریف رب کی گاتی ہے تعریف
۲
ہو مبارک ابنِ خدا، اے سلامتی کے بادشاہ
تُو آفتاب صداقت کا ، زیست و نور ہے اُمت کا
تُو نے چھوڑی اپنی شان، تا ہلاک نہ ہو انسان
بشر نو پیدائش سے ، وارث بنے جنت کے
سُن آسمانی فوج شریف ، رب کی گاتی ہے تعریف
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.