Loading

صبح سے شام تک

Subah se shaam tak
دعائیہ کورسز، غزلیات| مجید مسیح| 7|
+
صبح سے شام تک
شام سے رات تک
رات سے صبح تک
مَیں تیری پرستش کرتا رہوں
۱
تُجھ سے پیار مَیں کرتا رہوں
تیرا دیدار کرتا رہوں
بیٹھا رہوں قدموں میں تیرے
سوچوں میں ہو بس تُو ہی میرے
شکرگزاری سے بھرتا رہوں
۲
تیری مرضی پہ چلتا رہوں
روح کی آگ میں جلتا رہوں
دائیں مُڑوں نہ بائیں مُڑوں
تیرے ہی پیچھے میں چلوں
تیری ہی صورت میں ڈھلتا رہوں
۳
کثرت کی برکت دیتا ہے تُو
دولت عزت دیتا ہے تُو
تیری مہما گاتا رہوں
یسوع کو سجدے میں کروں
روح اور سچائی سے بھرتا رہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector