شفا کی بارش، مسح کی بارش روح کی بارش میں نہا مسیحا آیا ہے نجات لایا ہے وہ دینے آیا ہے مجھے شفا ۱
جو کوڑے کھا کر جو جاں لٹا کر
جو خون بہا کر ذبح ہوا
وہ فاتح بن کر گناہ مٹا کر
ہمیں چھڑ ا کر زندہ ہوا
۲
غموں کو سہتا دکھوں کو پیتا
یوں مرتا جیتا مسیح چلا
شکل نہ صورت لہو کی مورت
خدائے قدرت گناہ بنا
۳
وہ ہی چوپاں ہے وہ مہرباں ہے
وہ پاسباں ہے وہ ہے خدا
میری تسلی میری تشفی
وہ میری لاٹھی میرا خدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.