شہر میں داؤد بادشا ہ کے ایک مویشی خانہ تھا وہاں ایک چرنی میں تھا لیٹا بچّہ پاک کنواری کا مریم تھی مُبارک ماں بچہ مُنجی جہاں ۱
وہ آسمان سے اُتر آیا
جو ہے خالق سبھوں کا
اُس سراے میں وہ رہا
اُس کا پالنا چرنی تھا
مُنجی یوں محبت سے
رہا ساتھ غریبوں کے
۲
کمسنی میں یسُوع پیار سے
ماں کی عزت کرتا تھا
اور شروع ہی سے ہر بات میں
اُس کے تابع رہتا تھا
مسیحی لڑکے لڑکیو
ایسے تابعدار بنو
۳
لڑکپن کی ہر ایک بات میں
بچوں کا نمونہ تھا
ہنستا کھیلتا سوتا جا گتا
قد میں بڑھتا جاتا تھا
سُکھ کے وقت وہ تھا رفیق
دُکھ میں تھا سب کا شریک
۴
پھر ہم اُس کے پیارے ہو کر
اُس کا پائیں گے دیدار
کہ وہ لڑ کا ایک اور پیارا
ہے ہمارا مدد گار
اُن کے لیے اُس کا پیار
جگہ کرتا ہے تیار
۵
پھر نہ دیکھیں گے ہم اُس کو
جانوروں کے درمیان
اَب ہے تخت نشین آسمان پر
آئے گا وہ پھر بِالشان
چھوٹے بچّے بے شُمار
ہوں گے اُس کے گرِد تاجدار
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.