شیشے کی طرح ساری کائنات نظر آئی جو بات پوشیدہ تھی وہ بات نظر آئی ۱
ہم غم کے ماروں کو خوشخبری سنانے دو
اِس ننھے مسیحا کا ہمیں جشن منانے دو
نورانی فرشتوں کی اک بارات نظر آئی
۲
چرنی میں گڈریوں نے دیکھا تو کیا دیکھا
آدم کی صورت میں آدم کا خُدا دیکھا
جو ذات الہٰی تھی وہ ذات نظر آئی
۳
پورب کے مجوسیوں نے اک عجب سماں دیکھا
آغوش میں مریم کی وہاں ابنِ خُدا دیکھا
شاہوں کی شہنشاہ سے ملاقات نظر آئی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.