شکلِ آدم میں ازلی خدا آ گیا ہو مجسم کلامِ خدا آ گیا جس کے تھے منتظر انبیا بھی سب آج چرنی میں ابنِ خدا آ گیا ۱
وہ کنواری سے ہوگا یسعیاہ کہا
اِک لڑکا ہمیں دیکھو بخشا گیا
سلطنت اُس کی ابدلآباد رہے
شہنشاہوں کا وہ شہنشاہ آ گیا
۲
ہے ستاروں سے بڑھ کر یہ نُور تیرا
آفتاب کی مانند ظہور تیرا
جو کبھی انبیا پہ تھا ظاہر ہوا
آج چرنی میں نورِ خدا آ گیا
۳
ہر دَور میں آئے تھے جھوٹے خدا
کب خاکی ہو سکتا ہے نورِ خدا
پانیو ں پہ جو جنبش تھا کرتا رہا
آج چرنی میں روحِ خدا آ گیا
۴
دیکھنے کو یہ چرنی ہے چیز کیا
سب فرشتوں نے آ کر ہے سجدہ کیا
ہے خداوندوں کا ہی خدا ناصری
پیشواؤں کا وہ پیشوا آ گیا
۵
اُسی کلمے نے ظاہر کیا ہے خدا
ورنہ جانے نہ کوئی خدا ہے کیا
یہ خاکی کیا جانے تیرا مرتبہ
ابتدا آ گیا انتہا آ گیا
۶
اک فرشتے نے مریم سے یوں تھا کہا
روحِ اقدس کا سایہ ہے تجھ پر ہوا
اُس نام تُو رکھنا یسوع المسیح
بن کے مرضِ گناہ کی شفا آ گیا
۷
روحِ اقدس کا جس کو مسح نہ ہوا
راز علمِ الہٰی کے جانے وہ کیا
گر ہو تیری رضا آج کر دو مسح
کرنے عابدؔ یہی التجا آ گیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.