Loading

شام کے سائے ڈھلتے جائیں

Shaam ke saaye dhalte jaayein
ارنسٹ مل| 4|
+
شام کے سائے ڈھلتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
اس کے نور میں چلتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۱
قسمیں وعدے وصل کی راتیں
ہجر کی تلخی سچ ہیں مگر
ہم یسوع کو تکتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۲
سکوں کی جھنکار میں پیارے
یسوع کو نہ بیچیں ہم
حرص و ہوس سے چھٹتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
۳
پیار کا ساغر بہتا دھارا
پریم کا بھائی یسوع ہے
اس کے فضل سے بھرتے جائیں
آؤ یسوع کے پاس چلیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector