ستائش خدا کی میری جاں ہے کرتی نہال اُس نے کی ہے میرے دل کی دھرتی ۱
ہے راضی میری روح میرے خُدا سے
رہا ساتھ میرے جو ہے ابتدا سے
سدا دم اُسی کا میری جاں ہے بھرتی
۲
مبارک کہیں گے مجھے لوگ سارے
کہک میرے سبھی بوجھ اُس نے اُتارے
جو زندہ ہو اُس میں نہیں روح مرتی
۳
ہے مہربان جو ڈرتے ہیں اُس سے
دل و جان سے پیار کرتے ہیں اُس سے
سدا زندگانی ہے اُس کی سنورتی
۴
دکھایا ہے زور اپنے بازو کا اُس نے
رکھا پاس حق کے ترازو کا اُس نے
بکھیری وہ شاہی جو نہ تھی بکھرتی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.