سارے جلال کی دولت یسوع کا چہرہ ہے سارا کمال اور عزت یسوع کا چہرہ ہے دنیا سجانے والا یسوع کا چہرہ ہے یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں دکھتا ہے ۱
میرا نجات دہندہ یسوع مسیحا ہے
میرا رُخ رخشندہ یسوع مسیحا ہے
سب کا خداوند زندہ یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں چمکتا ہے
۲
حشمت حیات اور حکمت یسوع مسیحا ہے
چاہت نجات اور قدرت یسوع مسیحا ہے
میری شفا کا منبع یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں نکھرتا ہے
۳
ہر دم جو ساتھ نبھائے یسوع مسیحا ہے
ہر پل جو راہ دکھائے یسوع مسیحا ہے
روح القدس جو دلائے یسوع مسیحا ہے
یسوع مسیح کا چہرہ مجھ میں دمکتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.