Loading

صلیب کے تلے کھڑی ہے پاک دکھیاری ماں

Salib ke tale khadi hai paak dukhyaari maa
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 17|
+
صلیب کے تلے کھڑی ہے
پاک دکھیاری ماں
اکلوتا بیٹا دیکھتی ہے
جو دیتا اپنی جان
۱
اور بیٹے کے ہر زخم سے
خون گرتا رہتا ہے
اور ماں کی روح ہمدردی سے
بھی چھیدی جاتی ہے
۲
بے عزت ہوتا دیکھتی ہے
جلالی بیٹے کو
علاج کوئی نہ ہوتا ہے
دردناک جان کندنی کو
۳
بچانے والا مرتا ہے
گناہوں کا قربان
مسیحیوں کو وہ دیتا ہے
خود اپنی ماں مہربان
۴
صلیب کے پاس پاک والدہ
تو نےآنسوؤں میں
ہم سبھوں کو قبول کیا
ہم تیرے بچے ہیں
۵
ہم اپنی ماں کے دکھوں کو
ہمیشہ یاد رکھیں گے
اور اس کے دکھی بیٹے کو
وفائیں پیش کریں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector