سجدہ کرتا ہوں میں نادیدہ معبود ان عوارض میں جو ذاتاً ہے موجود سمجھنے میں جس کے عقل ہے بے سود دل امیر ہے میرا تیرا اے مقصود پیارے یسوع غریبوں کی پناہ ایمان امید پیار بڑھا تمام دین داروں کا ۱
دیکھوں چھوؤں چکھوں دھوکا کھاؤں گا
بس فقط سننے سے حق میں پاؤں گا
ابنِ خدا کا مانوں گا فرمان
ما سوا کلام ِ حق راستی ہے کہاں
۲
سولی پر پوشیدہ الوہیت ہے
پر یہاں بھی مخفی انسانیت ہے
لاتا ہوں ایمان میں کرتا ہوں اقرار
نیک راہزن کی مانند میں ہوں عرض گزار
۳
میں تو توما جیسا ناظر نہیں ہوں
تاہم میں منجی تجھ کو مانتا ہوں
میرے اس ایمان کو اے خدا بڑھا
تقویٰ اور محبت مجھ کو کر عطا
۴
اے زندہ خدا کی موت کے نشان
تجھ زندہ روٹی سے زندہ ہے انسان
دے دے میری جان کو اپنے میں حیات
دے وہی کہ پاؤں ابدی انبساط
۵
پُروفا حواصل اےمسیح خدا
اپنے خونِ پاک سے مجھ کو کر صفا
جس لہو کا ایک ہی قطرہ کافی ہے
سب گناہوں کی وہ پوری معافی ہے
۶
درِ پردہ اے یسوع تجھ کو پاتا ہوں
تشنہ اور لاچار مَیں غرض یہ لاتا ہوں
کہ دیدارِ اقدس روبرو دیکھوں
دیکھ کر ہمیشہ تجھ میں خوش رہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.