سب وعدے میرے خداوند کے سچے ہیں میرے خداوند کے سب وعدے سچے ہیں قول اٹل اُس کے عہد بھی پکے ہیں ۱
میں خدائے قادر ہوں تجھ سے میرا وعدہ ہے
قوموں کا تجھ کو میں باپ بناؤں گا
تاروں کی مانند تیری نسل بڑھاؤں گا
عالم کے بادشاہ اُن میں بناؤں گا
۲
اپنا ہاتھ بڑھاؤں گا ، میں جو ہوں میں چھڑاؤں گا
میں زورِ بازو سے تم کو لے جاؤں گا
وعدے کی دھرتی کا وارث بناؤں گا
میں ہی خداوند ہوں قدرت دکھاؤں گا
۳
دکھ اٹھاؤں گا ماراں جاؤں گا جی اٹھوں گا فتح پاؤں گا
میرے خداوند کی بات نرالی ہے
قبریں بھری پڑی ہیں قبر اُس کی خالی ہے
زندہ خدا وند ہے زندگی کا بانی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.