Loading

سب ہاتھ اُٹھیں سب ہونٹ کھلیں تیری ہی ثنا کے لئے

Sab hath khulain sab hont khulain teri he sana ke liay
کیتھولک کلیسیا، متفرق نغمات| اسمبلیز آف گاڈ، ہوشعنا| 20|
+
سب ہاتھ اٹھیں ، سب ہونٹ کھلیں
تیری ہی ثنا کے لئے
تیرا تخت لگے ، روح کا زور بڑھے
تیری محفل یوں سجتی رہے
(۱)
اپنی سوچ و فکر رکھیں ہم اک طرف
اس کی قربت میں کچھ پل گزار لیں
گر ہو کامل ایماں کچھ ناممکن نہیں
پورے دل سے اسے جو پکار لیں
(۲)
اس نے وعدہ کیا ہوگا وہ درمیاں
اس کے نام پہ جب ہوں گے لوگ جمع
اس سے باتیں کریں اس کو سجدہ کریں
ہاں وہ موجود ہے سنگ ہمارے
(۳)
گر خداوند میں مسرور ہوں ہم سبھی
پوری دل کی مرادیں کرے گا ابھی
مانگ لو جو بھی کچھ مانگنا ہے تمہیں
رہ نہ جائے کوئی دل میں خواہش دبی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector