Loading

ساری دھرتی تھی اداس

Saari dharti thi udaas
ارنسٹ مل| 5|
+
ساری دھرتی تھی اداس
اک چرنی پر چھائی خوشی
آج بنوں گی گہوارا اُس کا
جس کا نام ہے زندگی
چلو ہم بھی چلیں اور سجدہ کریں
خداوند مسیحا کے آگے جھکیں
روح جاں بدن اب نذر کریں
سجدہ کریں، سجدہ کریں
۱
مسیحی بنیں مسح سے بھریں
روح سے جئیں اور روح سے چلیں
خداوند کی آواز سنتے رہیں
عقابوں سی پرواز کرتے رہیں
سجدہ کریں، سجدہ کریں
۲
لکڑی کے ٹکڑے تھے اداس
ایک ٹکڑے پر چھائی خوشی
آج بنوں گا صلیب میں اُس کی
جس کا نام ہے زندگی
چلو ہم بھی چلیں اور سجدہ کریں
خداوند مسیحا کے آگے جھکیں
روح جاں بدن اب نذر کریں
سجدہ کریں، سجدہ کریں
۳
راستباز تھا گاڑھا لہو
سر سے بہا ہاتھوں سے بہا
بے عیب خدا کا گرم لہو
پسلی سے بہا لاسوں سے بہا
شفاؤں کے دریا پھوٹے وہاں
حکموں کی دستاویز مٹی
سجدہ کریں، سجدہ کریں
۴
کوئی بھی اب نہ چہرہ اداس
ہر اک جاں پر چھائے خوشی
جو تھا مرا اب زندہ ہے وہ
نام ہے اُس کا زندگی
چلو ہم بھی چلیں اور سجدہ کریں
خداوند مسیحا کے آگے جھکیں
روح جاں بدن اب نذر کریں
سجدہ کریں، سجدہ کریں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector