سانس سے بھی قریب آ تو سہی پورے دل سے مجھے بلا تو سہی تیری تنہائیوں کا ساتھی ہوں مجھ سے تنہائیاں سجا تو سہی ۱
میں نے اپنا لہو بہایا ہے
اِس لہو سے تجھے سجایا ہے
میں یہوواہ مسیح خداوند ہوں
مجھ کو اپنا خدا بنا تو سہی
۲
میں گنہگار کی معافی ہوں
لعنتوں کی عجب تلافی ہوں
میں مسیحا شفا کا منبع ہوں
میری شفقت کو آزما تو سہی
۳
دل کی دھڑکن مجھی سے آتی ہے
سانس تیری مجھے بلاتی ہے
کھٹکھٹاتا رہوں بتا کب تک
آنکھ مجھ سے ذرا ملا تو سہی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.