روح سے معمور یسوع کر دے اک زور نیا بھر دے روح کا مسح، آگ کا مسح، زور کا مسح بھیج دے مجھ کو نیا یسوع کر دے (۱)
مٹی کا برتن ہے پربھو یہ جیون میرا
روح کے خزانے سے بھر چرچا کروں میں تیرا
آگ نئی یسوع بھر دے
(۲)
تجھ کو پکارتے ہم تیرے ہی پیاسے ہیں ہم
تیرے مسح کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں ہم
اپنے جلال سے بھر دے
(۳)
آنکھوں کو روشن تو کر ، ہونٹوں کو پاک تو کر
اپنے لہو سے یسوع، جیون کو صاف تو کر
اپنے کلام سے بھر دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.