روح پاک کی سب برکتیں میری زندگی میں اتار دے مجھے راستی کا لباس دے جو میری خودی کو مار دے ۱
میلا ہوں سر سے پاؤں تک
اپنے گناہوں کی گرد سے
مجھے دھو کے اپنے خون سے
میرا رنگ و روپ نکھار دے
۲
بے دینیوں کی آندھیاں
میرا پتا پتا گرا گئیں
میں تیرا لگایا درخت ہوں
مجھے چھو کے رنگِ بہار دے
۳
تجھے چھوڑ کر میرے ناصری
ہوا الجھنوں کا شکار میں
مجھے رنگ کے اپنے رنگ میں
میری عاقبت کو سنوار دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.