روح کا مسح جؤا توڑے گا ابلیس آج دوڑے گا آزاد ہوں گے قیدی ، شاد ہوں گے قیدی گائیں گے ہالیلویاہ ، گائیں گے ہالیلویاہ (۱)
اندھے دیکھیں گے ، بہرے سنیں گے
لنگڑے اچھلیں گے ، مردے اٹھیں گے
یسوع کے نام سے ہر گونگا بولے گا
(۲)
آج نجات کا دن ہے ، کرامات کا دن ہے
فتوحات کا دن ہے ، معجزات کا دن ہے
توڑے گا وہ انسانوں کا غرور وہ توڑے گا
(۳)
ٹوٹی ہوئی زنجیریں ، بدلی ہوئی تقدیریں
یسعیاہ کے خوابوں کی دیکھو آج تفسیریں
پاک روح گناہوں کا ہر بندھن توڑے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.