روحِ پاک کا دریا بہنے والا ہے کہ دَور نیا اک روح کا آنے والا ہے ۱
روحِ پاک کے چھا رہے ہیں بادل اب
کثرت کی بارش کی صداہے سن لو سب
پھر سے یہوواہ مینہ برسانے والا ہے
۲
بڑے بڑے پہاڑ بھی ٹھہر نہ پائیں گے
روح کی چوٹ سے خود ہی گرتے جائیں گے
ہر ٹیلہ میدان ہو جانے والا ہے
۳
سوکھی مردہ ہڈیاں جو ہیں بکھری ہوئی
زندہ ہوں گی روح کی جب بھی آندھی چلی
کہ روح کا دم پھر پھونکا جانے والا ہے
۴
پنتکست کے شعلے پھر سے آئیں گے
جوش سے سارے دل بھی بھرتے جائیں گے
روح کی مے پھر یسوع پلانے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.