Loading

روح یسوع کے روح فضل کے روح اے پاک روح

Rooh Yesu ke rooh fazl ke rooh ae Pak Rooh
دعائیہ کورسز، آزادی، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| 7|
+
روح یسوع کے روح
فضل کے روح اے پاک روح
تو راگ میرا، اور گیت ہے تو
(۱)
تیری آگ مجھے چاہئے
تیری قوت مجھے چاہئے
ہر بندھن کو جو توڑ دے
وہی مسح مجھے چاہئے
(۲)
جب بھی ہے یسوع نام لیا
تیری جنبش نے کام کیا
تیری آگ نے شیطان کو
اک پل میں تمام کیا
(۳)
دے جلال تو ہی یسوع کو
اور اونچا تو کر یسوع کو
ہر اک گھٹنا جھکنے لگے
اور مانے خدا یسوع کو
(۴)
خونِ یسوع سے تو مجھ کو دھو
مجھے اس کے لہو میں بھگو
اس کے خون کی بوندوں سے
دور دل کی بدی ساری ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector