روح کی معموری بھیج دے (۲)

Rooh ki mamoori bhej day (2)
بشارت؍مشنز، شفا، پنتکست ؍ روح القدس| 6|
+
روح کی معموری بھیج دے
یسوعؔ اپنی حضوری بھیج دے
تُو قوت سے اپنی کر مالا مال
کہ ابلیس کی فوج ہو پائمال
۱
تُو بندے کو اپنے کر استعمال
تجھ ہی کو ملے یسوعؔ سارا جلال
۲
قوت سے روح کی یسوعؔ مجھ کو گھیر
منادی کروں تیری ہو کے دلیر
۳
تُو قوت کا دے آسمانی لباس
ظاہر معجزے ہوں میرے آس پاس
۴
گناہوں سے اپنے جو توبہ کریں
روح پاک سے لوگ تیرے بھریں
۵
شفا ہر بیماری سے پائیں یہ لوگ
کہ ابلیس سے چھوٹ جائیں یہ لوگ
۶
جو اندھے ان کو آنکھیں ملیں
اور یسوعؔ کے نام سے لنگڑے چلیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector