بھیج دے بھیج دے بھیج دے بھیج دے رُوح کی معموری بھیج دے آج اپنی حضوری بھیج دے جس کے آنے سے ٹوٹے ہر اِک جُؤا ایسی روح کی معموری بھیج دے ۱
تیرے بندے سے ظاہر تیرا نور ہو
تیری بر کات سے سارے معمور ہوں
سارے مانیں تجھے اے یہوواہ خدا
سدرک کے خدا میسک کے خدا
پاک رُوح کی تو آگ بھیج دے
۲
اے مسیحا میرے آج مردے جگا
اپنی قوت کا آج تو جلوہ دکھا
آج اندھے کو نور اپنا کر دے عطا
آج لنگڑوں کو میرے مسیحا چلا
ایسی قوت کو آج بھیج دے
۳
ہالیلویاہ کی ہر سو سے آئے صدا
ہر بیماری سے پا جائیں لوگ شفا
آج بارش تو برسا شفا کی خدا
ہر زباں سے سنوں تیری حمد و ثنا
ایسے مسح کو آج بھیج دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.