روح کی حضوری آنے دے
اب آنے دے
اپنے مسح سے مجھ کو یسوع
بھر جانے دے
۱
ایسی پرستش کرنا سکھا دے
جیسی فرشتے کرتے ہیں
برے کی حمد و ثنا جیسے
وہ کبھی نہ تھکتے ہیں
ہم کو خدایا تُو آسمانی ترانے دے
۲
تُو ہی شافی میرا خداوند
دُنیا کو بتلاؤں میں
میرے دِل میں رہتا ہے تُو
سب کو یہ دکھلاؤں میں
دُنیا کے آخر تک یہ گواہی پھیلانے دے
۳
اپنے کلام کو نازل کر کے
دے ہمیں تو آج شفا
جو ہیں تیرے دیدار کے طالب
اُن کو اپنا جلوہ دکھا
قدموں کو اُن کے تُو نہ کبھی
لڑکھڑانے دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.