روحِ الہٰی روحِ مقدس اب چمکا تُو اپنا نور
کر مخصوص یہ دل کی ہیکل آ اور اِس کو کر معمور
کورس
کر معمور کر معمور تُو ہی اِس کو کر معمور
کر مخصوص یہ دل کی ہیکل آ اور اِس کو کر معمور
۱
تُو ہے میرے دل کی روشنی تُو ہے قدرت سے بھرپور
ہر وقت میں ہوں طالب تیرا آ اور دل کو کر معمور
۲
میں تو سر تا پا کمزور ہوں اور گناہوں سے مجبور
آ اے روح اے روحِ الہٰی آ اور دل کو کر معمور
۳
آ اور پاک کر میرے دل کو کر سب بدی مجھ سے دُور
ہے مبارک تیری آمد تُو ہی دل کو کر معمور
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.