روح اور پانی سے جو بھی پیدا ہوتے ہیں

Rooh aur paani se jo bhi paida hote hain
بپتسمہ، قوالیاں| پرویز اختر| 46|
+
روح اور پانی سے جو بھی پیدا ہوتے ہیں
آسماں کی بادشاہی میں داخل تو وہی ہوتے ہیں
۱
پیدا جو جسم سے ہوا وہ تو جسمانی ہے
روح سے جو پیدا ہوتے ہیں وہ تو روحانی ہوتے ہیں
۲
میں تمہیں سچ کہتا ہوں جسے ہم جانتے ہیں
جس کو ہم نے دیکھا ہے اُسی کی گواہی دیتے ہیں
۳
کوئی چڑھ سکتا نہیں آسمان کے اوپر
وہی آسماں پہ جاتے ہیں یسوع میں جو مرتے ہیں
۴
یسوع کے کلام کو جو سنتا اور عمل کرتا ہے
موت سے نکل کر وہی زندگی میں داخل ہوتے ہیں
۵
خدا کا غضب پطرس اُن پر ہمیشہ رہتا ہے
زندگی کو دیکھتے نہیں یسوع سے جو دُور رہتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector