رہ میرے ساتھ اب ہُوا چاہتی شام
خداوند ہو تو میرے ساتھ مدام
دِل ہو بے چین نہ کوئی رہے ساتھ
بے کس کے حامی رہ تُو میرے ساتھ
۱
یہ زندگی جلد گزر جاتی ہے
وہ پھُول کی مانند کملاتی ہے
جو کُچھ ہے باطل اُس سے کھینچوں ہاتھ
تُو بے تبدیل ہے رہ تُو میرے ساتھ
۲
تیری ضرورت ہے ہر وقت ہر حال
شیطان کے جال سے تُو ہی ہے رکھوال
مُجھے سنبھالتا سدا تیرا ہاتھ
دُکھ ہو خواہ سُکھ ہو رہ میرے ساتھ
۳
گر تُو ہے ساتھ ہےمُجھے اطمینان
دُکھ اور تکلیف میں کامل ہے امان
ہے گور پر بخشا فتح تیرا ہاتھ
موت ہے مغلوب جب تُو ہے میرے ساتھ
۴
اپنی صلیب کو مرتے وقت دِکھلا
تلخی کر دُور آسمان کے دَر بتلا
آسمان کی راہ میں تھام تُو میرا ہاتھ
زیست بھر اَور موت میں رہ تُو میرے ساتھ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.