Loading

راستی کے پھلوں سے بھرتے رہیں مانند چراغوں کی جلتے رہیں

Rasti ke phalon se bhartay rahain manind charagon ki jaltay rahain
ارنسٹ مل، بشارت؍مشنز، متفرق نغمات| 5|
+
راستی کے پھلوں سے بھرتے رہیں
مانند چراغوں کی جلتے رہیں
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
۱
زندہ رہنا مسیح اور مرنا نفع
سچی محبت ہے یہ اور پوری وفا
ویسا ہی رکھیں مزاج ، جیسا مسیح یسوع کا
۲
یسوع کی انجیل کے آؤ بنیں ہم گواہ
یسوع خداوند بھی ہے اور وہی خدا
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
۳
یسوع کی تعریف ہو، اس کی ہو حمد سدا
پاپوں کا جس نے میرے ، سولی پہ فدیہ دیا
ویسا ہی رکھیں مزاج، جیسا مسیح یسوع کا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector