راستباز ایمان سے زندہ رہے گا سارے گرتے جائیں گے وہ قائم رہے گا (۱)
رب کی راستبازی مجھے آ سنبھالے گی
اس کی مہربانی ہاتھوں پہ اٹھا لے گی
(۲)
وہی میرا قلعہ میری سپر ڈھال ہے
شیطاں مجھ کو چھوئے اس کی کیا مجال ہے
(۳)
وہی امید کا چشمہ ، میرا اطمینان ہے
روحِ پاک ، ابدی خوشی کا سامان ہے
(۴)
بیٹا اپنا دیا، رب کا کیسا پیار ہے
سولی اٹھا کر چلنا، یسوع کا پیار ہے
(۵)
پیدا ہونا مرنا سب کا یہی حال ہے
یسوع ہے جو ابدی ازلی لازوال ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.