Loading

رستہ دکھلانے کو پیارو ایک ستارہ کافی ہے

Rasta Dikhane Ko Pyaro Ek Sitara Kafi Hai
کرسمس| 5|
+
رستہ دکھلانے کو پیارو ایک ستارہ کافی ہے
یسوع الفا اور اومیگا اُس کا سہارا کافی ہے
۱
دِن ہفتوں کا نہیں تھا لوگو سفر تھا سال مہینوں کا
سونا مُر لوبان کے سنگ تھا سجدہ خاص جبینوں کا
تھکن سے چُور شہنشاہوں کو اُس کا نظارہ کافی ہے
۲
آج جنم دِن یسوع کا ہے مل کے جشن منائیں ہم
دے کے مبارک اِک دوجے کو جھومیں ناچیں گائیں ہم
باپ سے پھر ملوادینے کو اُس کا دُلارا کافی ہے
۳
دیکھو تنہا رہ جائیں نہ مفلس اور نادار ہیں جو
تحفے شاخ پہ نہ لٹکاؤ اُن کو دو حقدار ہیں جو
عاقل بالغ لوگوں کو اک بار اشارہ کافی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector