Loading

رہوں حضوری میں تیری

Rahun hazoori mein teri
ارنسٹ مل| 5|
+
رہوں حضوری میں تیری
روح میں تیرے جیتا رہوں
تیرے لہو سے دھلتا رہوں
جیوں میں تیرے لئے یسوع
بھر مجھے میں آتا ہوں
دامن کو پھیلاتا ہوں
تشنہ یہاں سے نہ لوٹوں
جیوں میں تیرے لئے یسوع
۱
نام کو تیرے پھیلاؤں
گاؤں بجاؤں لہراؤں
یہوواہ نسی کا جھنڈا
جیوں میں تیرے لئے یسوع
۲
بیٹا تیرا کہلاؤں
اپنی خودی کو ٹھکراؤں
مسرف گھر کو ہے لوٹا
جیوں میں تیرے لئے یسوع
۳
تیرا گھر ہے گھرا میرا
تیرا در ہے در میرا
تیرا سب کچھ ہے میرا
جیوں میں تیرے لئے یسوع
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector