پورے دل سے کوئی جب پکارے تجھے
میرے یسوع تو موجود ہے
کوئی محفل سجے جب تیرے نام سے
میرے یسوع تو موجود ہے
تو موجود ہے ، تو موجود ہے
۱
کوئی تجھ سا نہیں اے میرے ناصری
ہر قدم پر تو ہی رہنما
تیری پوجا کروں تجھ کو سجدے کروں
تیرا نام ہی میری شفا
ہو پرستش تیری جس جگہ جس گھڑی
میرے یسوع تو موجود ہے
۲
جو بھی وعدے کئے پورے ہو کے رہے
تو ہے وعدوں کو سچا خدا
تو میری زندگی تو میری ہر خوشی
تُو ہی ہرپل میرا آسرا
ہر گناہ کی دوا ہر مرض کی شفا
میرے یسوع تو موجود ہے
۳
میرے مشکل کشا میرے زندہ خدا
ہے تجھ ہی پر بھروسہ میرا
جب کبھی ہوں جھکا تیرے آگے یسوع
تو نے سن لی میری التجا
گر پڑوں جو کبھی راستے میں کہیں
میرے یسوع تو موجود ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.