میں جس کو چُھو لوں گا، کندن کر دُوں گا
Main jis ko chhoo loon ga, kundan kar doon ga
میں جس کو دھو دوں گا، پوتر کر دوں گا
Main jis ko dho doon ga, pawittar kar doon ga
میں جس میں آؤں گا ، بدل کر رکھ دوں گا
Main jis mein aaon ga, badal kar rakh doon ga
مجھے کہتے ہیں ، یسوع مسیحا خداوند کا زندہ لہو
Mujhe kehte hain, Yesu Masiha Khudaawand ka zinda lahoo
میرا کام ہے دینا شفا
Mera kaam hai dena shifa
شفا، شفا ، شفا، شفا
Shifa, shifa, shifa, shifa
(1)
پاک کرنے والا پاک ہونے والے
Paak karne wala, paak hone wale
ایک ہی اصل سے ہیں
Ek hi asal se hain
بھائی کہنے والا بھائی بننے والے
Bhai kehne wala, bhai banne wale
ایک ہی نسل سے ہیں
Ek hi nasl se hain
یسوع کو جو قبول کرے ، میں نسلیں بدل دوں گا
Yesu ko jo qabool kare, main naslein badal doon ga
(2)
آج موقع ہے توبہ گناہوں سے کر لو سبھی
Aaj mauqa hai toba gunahon se kar lo sabhi
اپنا دامن خداوند مسیحا سے بھر لو سبھی
Apna daaman Khudaawand Masiha se bhar lo sabhi
مٹا دوں گا گناہوں کو، میں روح سے بھر دوں گا
Mita doon ga gunahon ko, main ruh se bhar doon ga
(3)
مجھ میں ابدی خلاصی ہے
Mujh mein abadi khilasi hai
ابدی سکون ہے ابدی وفا
Abadi sukoon hai abadi wafa
نئے عہد کا خون ہوں جس سے یہوواہ کا در ہے کھلا
Naye ahad ka khoon hoon jis se Yehowa ka dar hai khula
مسیحا سے نجات جو لے ، سُرخرو کر دوں گا
Masiha se nijaat jo le, surkharo kar doon ga