پریم پتا کی ہم ستوتی گائیں

Prem Pita ki hum stuti gayain
شفا، متفرق نغمات، صبح، مدرز ڈے، شکرگزاری| 39|
+
پرم پتا کی ہم ستوتی گائیں
وہی ہے جو بچاتا ہمیں
سارے پاپوں کو کرتا چھما
سارے روگوں کو کرتا چنگا
۱
دھن باد دیں اس کے آسنوں میں
آنند سے آئیں اس کے چرنوں میں
سنگیت گا کے خُوشی سے
مکتی کی چٹان کو جے للکاریں
۲
وہی ہمارا ہے پرم پتا
ترس وہ کھاتا ہے سر و سدا
پورب سے پچھم ہے دُور جتنا
اتنے ہی کئے دُور ہمارے گُناہ
۳
ماں کی طرح اس نے دی تسلی
دُنیا کے خطروں میں چھوڑا نہیں
خالص دُودھ کلام کا دیا
اور دی ہمیشہ کی زندگی
۴
چرواہے کی مانند ڈُھونڈا اُس نے
پاپوں کی کیچ سے نکالا ہمیں
ہم کو بچانے کو جان اپنی دی
تاکہ ہاتھ میں ہم اُس کے رہیں
۵
گھونسلے کو بار بار توڑ کر اس نے
چاہا کہ سیکھیں ہم اڑنا اس سے
پروں پر اٹھا لیا عقاب کی طرح
تاکہ ہم کو چوٹ نہ لگے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector