پلانے زندگی کا پانی مسیحا آیا ہے بجھانے پیاس صدیوں کی مسیحا آیا ہے ۱
جو بھٹکے تھے گناہ کی بھول بھلیوں میں
چلانے راہِ حق پہ اُن کو مسیحا آیا ہے
۲
گرایا آبشار یوں زندگانی کا
بہانے چشمے ویرانوں میں مسیحا آیا ہے
۳
ملی نہ ڈھونڈنے سے بُوند پانی کی
بِلا قیمت پلانے سب کو مسیحا آیا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.