Loading

پھر بڑے دِن کی آئیں بہاریں

Phir baday din ki aaye baharein
کرسمس| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا| 5|
+
پھر بڑے دِن کی آئیں بہاریں
آؤ ابنِ خدا کو پکاریں
۱
وراث تخت داؤد پیدا ہوا
اُس کا سارا زمانہ ہوا
لوگ باندھے کھڑے ہیں قطاریں
۲
آج پورب میں آیا ستارہ نظر
دے رہا ہے وہ مریم کے گھر کی خبر
جا کے نذریں دلوں کی گزاریں
۳
آج اترا ہوا ہے فلک سے مسیح
بن کے آیا ہوا ہے وہ اک اجنبی
اس کو اپنے دلوں میں اتاریں
۴
ڈھونڈتے پھر رہے ہیں مجوسی اُسے
دیکھنے آ رہے ہیں قدسی اُسے
ایسے معصوم پر دل بھی واریں
۵
وہ آج جو محشر کا داور بنایا گیا
آج چرنی کا سردار بنایا گیا
اہلِ دنیا کی تھامے بہاریں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector