Loading

پسر یزداں کی سنی ہم نے صدا آج کی رات

Pesar Yazdaan ki suni hum ne sada aaj ki raat
کرسمس| شمائلہ سمرن| کے آر ضیا| 23|
+
پسر یزداں کی سنی ہم نے صدا آج کی رات
مہرباں ہو گیا خدا بندوں پہ خدا آج کی رات
۱
اک نیا فلک پہ روشن وہ ستارہ دیکھو
کوہ سینا اُٹھو آج نظارہ دیکھو
نور افشاں ہے فضا اور ہوا آج کی رات
۲
آج انساں کے لئے درد کا درماں آیا
بے قراروں کے لئے چین کا ساماں آیا
مرضِ عصیاں کی ملی ہم کو دوا آج کی رات
۳
آج کی رات حسیں رات ہے سب راتوں میں
آج کی بات بڑی بات ہے سب باتوں میں
ہم نے ظلمات میں دیکھی ہے ضیا آج کی رات
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector