Loading

پیارو ہمت باندھو آگے بڑھو کروس کا لو نشان

Payaro himat bandho agay barrho karoos ka lo nishan
متفرق نغمات، روحانی جنگ| پریم داس| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 7|
+
پیارو ہمت باندھو آگے بڑھو کروس کا لو نشان
جیتیں گے ہم پیارو ہارے گا شیطان
۱
لڑو لڑو پھُرتی کرو یسوع ہے کپتان
ہمت باندھو ایماندارو بھاگے گا شیطان
۲
پاپ اور دُکھ میں چاروں طرف مرتے ہیں انسان
رحم کرو دُنیا پر پیارو یسوع کا فرمان
۳
گھر گھر جا کر کرو پیارو یسوع کا بیان
وہ ہے راجہ مکتی داتا سب پر مہربان
۴
جلدی کرو سناؤ سب کو یسوع کا فرمان
پاپی بچتے جاتے لاتے جو اُس پر ایمان
۵
داسؔ کہیں بیری شرماتے سن یسوع کا گیان
لوگ یسوع کو مانتے جانتے ہارتا ہے شیطان
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector