پطرس ایک مچھیرا تھا اس کے پاس اک کشتی تھی روزانہ نکلتا تھا بڑا کام کرتا تھا ایک روز کیا ہوا سب دوستوں کے ساتھ پریشان ہو گیا ناکام ہو گیا (کورس)
ہم نے ساری رات بڑی کوشش کی
اور کوئی نہیں پکڑی مچھلی
ساری رات محنت بےکار ہوئی
۱
یسوع اگلی صبح نمودار ہوا
اور کہنے لگا پریشان نہ ہو
میری بات سنو گہرے میں لے چلو
ذرا شک نہ کرو مچھلیاں پکڑو
۲
جال پھینکا گیا اور کھینچا گیا
مچھلیوں سے بھر گیا اور پھٹنے لگا
اے خداوند خدا میں گنہگار ہوں
پطرس کہنے لگا تو یہاں سے چلا جا
(آخری کورس)
ہم نے ساری رات بڑی کوشش کی
اور کوئی نہیں پکڑی مچھلی
تیرے آنے سے شادمانی ہوئی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.