پروردگار تُو جو رہتا ہے آسمان پر تیرے ہی نام کی ہو تقدیس اِس جہان پر ۱
ہو سلطنت زمین پر قائم تیری ہمیشہ
پوری رضا ہو تیری دُنیا میں آسمان پر
۲
کر دے عطا غذا ہے جو روز کی ہماری
ہر دم ہے عاصیوں کی یہ التجا زبان پر
۳
جیسے معاف سب کی کرتے ہیں لغزشیں ہم
ویسے کرم ہو تیرا احوالِ عاصیاں پر
۴
ہم کو بچا بدی سے اَور بخش دے کہ ہم کو
نصرت ملے ہمیشہ ہر ایک امتحان پر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.