Loading

پرستش کے پھولوں کی مالا لاتے ہیں ہم لاتے ہیں ہم

Parastish ke phoolon ki mala late hain hum
دعائیہ کورسز، ارنسٹ مل، غزلیات، شکرگزاری| ارنسٹ مل| 29|
+
پرستش کے پھولوں کی مالا
لاتے ہیں ہم لاتے ہیں ہم
شکرگزاری کے نغمے
سناتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۱
نظاروں ستاروں بہاروں کا مالک
سمندر کی لہروں کناروں کا مالک
یہ پھولوں کے رنگ جو سجاتے گلشن
تو رنگوں ترنگوں امنگوں کا مالک
قدرت تیری کے بڑے کام
بتاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۲
تو نورِ الہیٰ ہے بخشے ضیا تو
گناہوں کو دھو کر بنائے نیا تو
اکیلا نہ چھوڑے ہے دے اپنا روح
جہاں دو جمع ہوں ہے حاضر وہاں تو
حمد و ثنا کے یہ نغمے
گاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
۳
تیرا رتبہ اعلیٰ تو زندہ خدا
تو ہی ابتدا اور تو ہی انتہا ہے
نہ تجھ سا ہے کوئی ، نہ کوئی ہوا ہے
نہ بدلے کبھی تو تو یکساں خدا ہے
سجدے میں تیرے جبیں کو
جھکاتے ہیں ہم گاتے ہیں ہم
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector