Loading

پاکیزگی پاکیزگی یسوع ہی ہے بس پاکیزگی

Pakeezagi pakeezagi Yesu he hai bas pakeezagi
عشائے ربانی، متفرق نغمات| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی، سیالکوٹ کنونشن| 5|
+
پاکیزگی ، پاکیزگی
یسوع ہی ہے بس پاکیزگی
یسوع کی مانند کوئی نہیں
اس کا ثانی کوئی نہیں
۱
نبیوں میں وہ افضل نبی
کہتے ہیں سب اس کو ربّی
آ چرنوں میں اس کے ابھی
چھوڑے گا نہ تجھ کو کبھی
۲
تیرے دل میں پیار جگاتا
اپنے پیار کی شمع جلاتا
تیرے سوئے بھاگ جگاتا
روح کی قوت سے تجھ کو اٹھاتا
۳
تیرے لبوں کو ہسنا سکھائے
سب روگوں سے تجھ کو بچائے
دکھیوں کو سینے سے لگائے
رب سے تیرا میل کرائے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector