پاک روح مجھ کو بھی لے جا یسوع کے حضور جہاں راحت کے چشمے ہیں جہاں جیون کے جھرنے ہیں آ آ آ پاک روح (۱)
مجھ کو عطا کر اے روحِ خداوند
اپنی تو پاک حضوری
تیرے کلام سے بھرنا میں چاہوں
بھیج دے اپنی حضوری
رہوں تیری حضوری میں
چلوں تیری معموری میں
(۲)
میرے مددگار اے روحِ یسوع
کوئی نہیں تیرے جیسا
جیسا ہے میرے مسیحا کا چہرہ
مجھ کو بنا دے تو ویسا
میری راہوں کو چھو لے تو
میری باتوں کو چھو لے تو
(۳)
اپنا مسح کی تُو ندیاں بہا دے
جیون کو میرے بدل دے
سب کو بتاؤں میں تیری محبت
شیطان کو آج کچل دے
میرا جیون تجھ پہ فدا
میری سوچوں کو کر دے نیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.