پاک روح کے دریا میں ہم ڈوب جائیں گے تو پیار ہمارا ہے ، دلدار ہمارا ہے ہم تجھ میں کھو جائیں گے 1
جینے کا سلیقہ یسوع تو نے ہی سکھایا ہے
زندگی کا جام یسوع تو نے ہی پلایا ہے
روحِ مسیحا میں ہم بھیگ جائیں گے
۲
تیرا ہی کلام یسوع تیری زبان ہے
بدلے دلوں کو کیا شیریں بیان ہے
روحِ مسیحا کے ہم گیت گائیں گے
۳
تو نے میرے زخموں پہ مرہم لگایا ہے
تیرے ہی لہو نے مجھے اپنا بنایا ہے
خونِ مسیحا میں ہم ڈوب جائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.