پیدا ہوا آج منجی ہمارا مریم کی آنکھوں کا تارا ۱
عرش بریں کو چھوڑا ہے اس نے
سر ابلیس کا پھوڑا ہے اس نے
آیا وہ سب سے نیارا
۲
خود خالق انسان بنا ہے
بیت لحم میں پیدا ہوا ہے
چرنی میں دیکھا نظارہ
۳
آئے گڈریے سجدہ کرن کو
اور مجوسی نظریں دھرن کو
پورب میں دیکھ ستارہ
۴
گیت خوشی کے مل کر گاؤ
تن من دھن سے شکر مناؤ
آیا وہ دینے سہارا
۵
اے گنہگارو مت گھبراؤ
آیا مسیحا خوشیاں مناؤ
آیا وہ دینے کفارہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.