Loading

پاک روح ہم یسوع کے پیاسے ہیں

Paak rooh hum Yesu ke pyaase hain
دعائیہ کورسز، ارنسٹ مل، غزلیات، پنتکست ؍ روح القدس، آزادی| ارنسٹ مل| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 35|
+
پاک روح ہم یسوع کے پیاسے ہیں
خالی دامن ہیں خالی قاصے ہیں
کوئی تِشنہ یہاں سے نہ لوٹے
جھولیاں خوب بھرنا چاہتے ہیں
۱
تیری صورت خدا کی صورت ہے
تیری سیرت مسیح کی سیرت ہے
کر کرم آج اپنے لوگوں پر
پاک یسوع سے ملنا چاہتے ہیں
۲
اے خدا روح ہمیں سکھاتا جا
غلبہ موُذی پہ تُو دلاتا جا
ساتھ ایمان بھی بڑھاتا جا
ہاتھ اپنے اُٹھائےآتے ہیں
۳
تیری سانسیں خدا کی سانسیں ہیں
تیری باتیں مسیح کی باتیں ہیں
بندھنوں سے رہائی پائیں گے
خون یسوع سے دُھلنا چاہتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector