نورِ خدا دیکھو آیا ہے ، ابر کرم آج چھایا ہے خوشیوں سے جھومو ، خوشیوں سے گاؤ ابن خدا آج آیا ہے
۱
چاہت کے رنگوں کی میرے مسیحا دھنک تُو ہے
گلشن میں پھیلی ہوئی بھینی بھینی مہک تُو ہے
قوسِ قزح کے رنگوں میں رنگ نیا اِک سمایا ہے
۲
بے رنگ بے نور دنیا تھی اک زمانے سے
ویران دل میں بجے جلترنگ تیرے آنے سے
ہم کو نجات کے بانی نے جینے کا ڈھنگ سکھایا ہے
۳
روشن ستارہ ہماری اُمیدوں کی پہچان ہے
ابدی محبت ، نجات و صلح کا یہ سامان ہے
نور نے آنچل پھیلا کے نغمہ امن کاسنایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.